شک کی بنیاد پر کھدائی کے دوران کھیتوں میں سے بوری بند لاشیں برآمد، علاقے بھر میں خوف و ہراس

🚨 *چنیوٹ: ماں کے بعد تین معصوم بچوں کی لاشیں برآمد، والد پر مبینہ قتل کا شبہ، آئی جی پنجاب کا نوٹس*

چنیوٹ: تھانہ صدر چنیوٹ کے علاقے چک نمبر 126 ج ب، نیکوکارہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شک کی بنیاد پر کھدائی کے دوران کھیتوں میں ایک گڑھے سے بوری میں بند تین معصوم بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

*پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی شناخت 6 سالہ صبا زہرہ ، 4 سالہ علی نواز اور 2 سالہ ام البنیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔* ذرائع کے مطابق *چند روز قبل بچوں کی والدہ فضیلت بی بی کو بھی جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد تینوں بچے لاپتہ تھے۔*

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف ، ایس پی انویسٹی گیشن ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او تھانہ صدر اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق *بچوں کے والد شاہ نواز گزشتہ 3 سے 4 روز سے مبینہ طور پر فرار ہیں،* جن کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ تاہم بچوں کے قتل میں والد کے ملوث ہونے اور قتل کی وجوہات سے متعلق حتمی حقائق پولیس تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب *آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔*

*ماں کے بعد تین معصوم بچوں کی ہلاکت کے اس لرزہ خیز واقعے نے پورے علاقے کو سوگ اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔*

#چنیوٹ #ماں قتل #تین معصوم بچے قتل #بوری بند لاشیں #تھانہ صدر چنیوٹ #افسوسناک واقعہ #آئی جی پنجاب کا نوٹس #چک نمبر 126 ج ب نیکوکارہ