سیالکوٹ۔۔ دوست کو اغوا کے بعد قتل کر کے نعش نالے میں پھینکنے والا سفاک قاتل عرصہ چار سال سے مفرور ملزم اشتہاری پولیس کی گرفت میں۔*
29 اگست 2022ء کو تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ بوگڑھا، نالہ ایک کے قریب سے 19/20 سالہ نوجوان شان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی تھی۔
تفتیش میں سامنے آیا کہ مقتول کو مبینہ طور پر اس کے دوست نے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا اور شواہد چھپانے کے لیے لاش نالے کے قریب پھینک دی۔ملزم واردات کے بعد روپوش ہوگیا اور مسلسل چار سال تک پولیس کو مطلوب رہا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے مقدمے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جس پر ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ کاشف بٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا ۔۔۔۔۔۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +