یا خدایا ہمیں بھی کسی کی پناہ میں دے دیں،بندہ اعتبار کرے تو کس پر کرے، ایک اور افسوسناک واقعہ

سنگدل باپ نے اپنے تین بچوں کو منگلا نہر میں پھینک دیا، ڈوبتے ہوئے بچے باپ کو امید بھری نگاہ سے دیکھتے ہوئے آبی موت کے سپرد ہو گئے –

جہلم کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعے نے ہر آنکھ اشک بار کر دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قاضی چک کے رہائشی ذیشان فاروق نے تھانہ منگلا کی حدود میں واقع لہڑی پل سے اپنے تین بچوں کو نہر میں پھینک دیا
ذرائع کے مطابق مبینہ واقعے کے بعد مذکورہ شخص خود تھانہ منگلا کنٹ پہنچا، جہاں اس نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے اپنے بچوں کو پل سے نیچے پھینک دیا ہے۔

تاہم، ابھی یہ حتمی طور پر تصدیق نہیں ہو سکی کہ بچوں کے ساتھ اصل میں کیا واقعہ پیش آیا اور آیا انہیں دریا میں پھینکا گیا یا نہیں۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دریا میں بچوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ واقعے کی اطلاع پھیلنے پر عوام علاقہ کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہو گئی، جبکہ علاقے میں شدید تشویش اور غم کی کیفیت پائی جا رہی ہے-

مبینہ طور پر لاپتا بچوں میں 8 سالہ فجر ذیشان، 5 سالہ عمر ذیشان اور 3 سالہ نور فاطمہ شامل ہیں۔
ریسکیو ادارے بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مزید حقائق تفتیش اور ریسکیو آپریشن کی پیش رفت کے بعد سامنے آئیں گے-

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +