*گینگ ریپ کا شکار غیر ملکی خاتون کی جہلم میں شادی کا انکشاف، طلاق نامہ منظر عام پر آگیا*
گینگ ریپ کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا کی ماضی میں پاکستان کے شہر جہلم میں شادی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ اس کا طلاق نامہ منظر عام پر آگیا۔
زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا کا طلاق نامہ منظر عام پر آگیا۔ دستاویز کے مطابق ڈیانا کی شادی 12 فروری 2025 کو سرائے عالمگیر جہلم میں ہوئی تھی۔
طلاق نامے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی ڈیانا کو تین طلاقیں دے دیں۔ دستاویز کے مطابق شوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ازدواجی زندگی محبت اور الفت کے ساتھ جاری نہیں رکھ سکتا۔
طلاق نامے میں شوہر کی جانب سے طلاق کی باقاعدہ تحریری تصدیق موجود ہے۔ دستاویز میں طلاق کو اسلامی اصولوں اور پاکستانی قانون کے مطابق قرار دیا گیا ہے، جبکہ عدت مکمل ہونے پر ڈیانا کو دوسری شادی کرنے کی اجازت کا بھی ذکر ہے۔
لاہور میں غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے جب کہ ڈیانا کی دوست مسکان نے اہم حقائق بتا دیے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ غیر ملکی خاتون ڈیانا پارٹی گرل ہے اکثر پارٹیز میں شریک ہوتی، ڈیانا کی پارٹی کے بعد جھگڑے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی، ڈیانا ایک شخص کے ساتھ موجود ہے، دونوں نشے مین دھت کسی سے جھگڑا کرتے دکھائی دیتے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ واقعے میں مسکان ، محسن اور علی زین گرفتار ہیں، پوچھ گچھ کے لئے 20 سے زائد دیگر افراد بھی حراست میں ہیں، مرکزی ملزم احمد تنویر کو تاحال پولیس گرفتار نہ کر سکی۔
اس کے علاوہ کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان نے اپنے بیانات ریکارڈ کروادیئے۔