🚨 حیدرآباد: دوست کو قتل کرکے گھر میں دفن کردیا گیا
حیدرآباد کے تھانہ ٹنڈو یوسف کی حدود میں دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان عاشق سولنگی کے قتل کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم قادر نے عاشق سولنگی کو مبینہ طور پر اپنے گھر بلا کر قتل کیا اور لاش گھر کے اندر دفن کردی۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کیا، جس نے دورانِ تفتیش لاش دفن کرنے کا اعتراف کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کے روز مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبرکشائی کرکے لاش نکالی جائے گی، جس کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔