اٹھارہ ہزاری میں شادی سے ایک روز قبل دولہا حادثے میں جاں بحق ہوگیا،کوٹلی باقر شاہ کا رہائشی 21 سالہ نوجوان مظہر شادی سے ایک روز قبل لنک روڈ پر حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا۔
والدین و دوست احباب کے نجانے کتنے خواب حسرتوں میں تبدیل ہوگئے۔شادی کی خوشیوں میں گھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔بس اتنا ہی فرق ہے زندگی اور موت میں۔۔۔جوان بیٹے یا بیٹی کا غم والدین کے لیے انتہائی اذیت ناک ہوتا ہے۔خدائے دو جہاں نوجوان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +