کراچی: گھر سے میاں بیوی اور2کمسن بچیوں سمیت5 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی: گلشنِ حدید میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں ملنے کے لرزہ خیز واقعے نے علاقے میں تشویش پھیلا دی۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کی دو کمسن بیٹیاں اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق میاں بیوی کی لاشیں صوفے پر جبکہ خاتون اور دونوں بچیوں کی لاشیں بستر سے ملیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق میاں بیوی کے سروں پر گولیوں کے زخم پائے گئے، جبکہ دونوں کمسن بچیوں کو مبینہ طور پر زہر دیے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گھر اندر سے بند تھا، جس کے باعث واقعے کی وجوہات اور حالات سے متعلق کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے اور پانچوں اموات کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی اصل وجہ کا تعین شواہد اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا۔
#کراچی #فلیٹ #اجتماعی خودکشی #افسوسناک واقعہ #پانچ افراد کی خودکشی
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +