موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار ،متعدد موٹر سائیکلیں برآمد

*تھانہ پرانی انارکلی پولیس کی کارروائی*

*تھانہ پرانی انار کلی پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چور گینگ کے3 ملزمان گرفتار*

*ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے دوسرے شہروں میں فروخت کرتے تھے*

*ملزم شہزاد کو موٹر سائیکل چوری کرتے موقع سے گرفتار کیا گیا*

*دورانِ تفتیش ملزم نے لاہور سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے اوکاڑہ اور فیصل آباد لے جانے کا انکشاف کیا*

*پولیس ٹیم نے ملزم شہزاد کی نشاندہی پر اوکاڑہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم یاسر کو گرفتار کیا*

*اوکاڑہ سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی*

*پولیس ٹیم نے فیصل آباد میں کارروائی کرکے ملزم وحید الحسن کو گرفتار کیا*

*ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد*

*گرفتار ملزمان شہزاد یاسر اور وحید الحسن کے خلاف مقدمہ درج*

*سٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں*

*ایس پی سول لائنز منزه کرامت*