کوچ کھائی میں گرنے کا افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کی 5 خواتین سمیت چھ افراد جان بحق

*بونیر میں کوچ کھائی میں گرنے کا حادثہ، پشاور کے ایک ہی خاندان کی 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق*

ضلع بونیر میں کوچ پہاڑ سے گرنے کے حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں پشاورسے تعلق رکھنے والی بدقسمت خاندان کی 5 خواتین سمیت 6 افراد بھی شامل ہیں جن کی میتیں پشاور پہنچا دی گئی ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زاہدالرحمان کی بیوی اوربیٹی،اسدخان کی بیوی اور بیٹی بھی شامل ہیں۔ تمام افراد کی نعشیں پشاور پہنچا دی گئی ہیں ۔ واقعات کے مطابق ہزار خوانی اور موسی زئی پشاور سے تعلق رکھنے والی خواتین اور مردمبینہ طور پر شوگر کے دم کے لئے فلائنگ کوچ میں بونیرمیں واقع زیارت کیلئے جارہے تھے کہ بابا جی کھنڈاؤ کے قریب اترائی کے دوران کوچ تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہاڑ سے نیچے گر گئی ۔

جاں بحق افراد کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہے، متوفین کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔