احمد پور سیال(ضیغم عباس عاجز سے)نواب محمد بلال کی سالگرہ تقریب دوستوں کی جانب سے شایان شان طریقے سے منائی گئی۔
ہر دلعزیز، ملنسار شخصیت نواب محمد بلال کی سالگرہ دوستوں کی جانب سے انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی۔
سالگرہ کی پروقار تقریب میں۔ملک طاہر ہانس ، حاجی ذوہیب کانجن سعودی عرب، ملک شعیب ہانس، احسن توسہ وال، عبداللہ، نواب عمیر، شاہد گورمانی، زاہد مرانی، ملک یاسر لغاری، طاہر سہرانی، نوید علی پور، ملک سہیل ہانس سمیت دیگر دوست و احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی
تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، دوستوں کی جانب سے پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کیے گئے، اور نواب محمد بلال کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی
آخر میں دوست و احباب کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا