*چاغی: کرگوشکان میں آئی ای ڈی دھماکہ، پکنک منانے کے لیے جانے والے تین نوجوان جاں بحق*
دالبندین / نوکنڈی: ضلع چاغی کے علاقے کرگوشکان میں پہلے سے نصب دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) پھٹنے سے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ایس پی چاغی کے مطابق تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر پکنک کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں پہلے سے بچھائی گئی آئی ای ڈی کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عرفان ولد پیر جان، سہیل ولد عبدالغفار اور الطاف ولد علی بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔
عرفان اور سہیل کا تعلق کلی خدائے رحیم جبکہ الطاف کا تعلق کلی قاسم خان دالبندین سے تھا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں ماموں زاد اور خالہ زاد رشتہ دار بھی تھے۔