دو کم سن بچیوں کا قاتل گرفتار جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی دو نوجوان لڑکیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل –
فیصل آباد :- تھانہ ڈی ٹائپ, علامہ اقبال کالونی کے علاقہ میں 2 کمسن بچیوں کے قتل کا معاملہ
فیصل آباد :- سٹی پولیس آفیسر کامران عادل کاواقعہ کاسخت نوٹس.
فیصل آباد :- سٹی پولیس آفیسر کی ایس پی اقبال ڈویژن کو واقعے کے متعلق فوری کاروائ کر نے کی ہدایت
فیصل آباد :- ایس پی اقبال ڈویژن نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کے ہمراہ فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکمل کو گرفتار کر لیا.
فیصل آباد :- اکمل نامی ملزم نے بچیوں نور فاطمہ بعمر 7 سال ایمان فاطمہ بعمر 6سال کو گلہ دبا کر قتل کیا.
فیصل آباد :- تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا.
فیصل آباد :- جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے ان کو کیفرکردار تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے. سٹی پولیس آفیسر
ترجمان
سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد
دوہرے قتل کا معاملہ
فیصل آباد : علاقہ تھانہ صدر جڑانوالہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دوہرے قتل کا معاملہ۔
فیصل آباد : سٹی پولیس آفیسر کامران عادل کی ایس پی جڑانوالہ سے وقوعہ کی بابت رپورٹ طلب۔
فیصل آباد : مقتولین میں دو عورتیں بعمر 18/19 سال اسم ومسکن نامعلوم شامل ہیں
فیصل آباد : ایس پی جڑانوالہ کا فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر ، موقع واردات کو محفوظ کرواتے ہوئے شواہدات کو اکٹھا کروا کر ملزمان کی گرفتاری کا تحرک
فیصل آباد : مقتول خواتین کی شناخت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں – سٹی پولیس آفیسر
فیصل آباد : سی پی او فیصل آباد کا ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
فیصل آباد : واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ، سٹی پولیس آفیسر
فیصل آباد :لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،
ترجمان
سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد