حوا کی بیٹیاں وحشی درندوں کے ہاتھوں عصمت دری کی شکار، نہ ہسپتال محفوظ نہ گھر بیٹیاں کہاں جائیں –
فیصل آباد
کے علاقہ صدر تاندلیانوالہ کی حدود چک نمبر 407 گ ب میں 13 ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کے بعد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔
ملزمان زیادتی کرتے اور غیر اخلاقی تصویریں اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔۔۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے
*میاں مدثر سٹی کرائم رپوٹر*
فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے ملازم نے 14 سالہ مریضہ کو مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے اسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں اسپتال بلایا،
ملزم احسان والدہ کو وارڈ کے باہر بٹھا کر اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا اور مبینہ طور پر اسے نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنادیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاواقعہ کا نوٹس ، انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی-
پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک #نیوز #بریکنگ نیوز #پنجاب #پاکستان آن لائن نیوز #فیصل آباد