ڈاکٹر ذاکر نائیک عالم اسلام کے ہیرو اور بہت بڑے محسن ہیں پاکستان میں ان کی تشریف اوری بلاشبہ خوش ائند ہے پروفیسر عتیق اللہ عمر
تمام مکاتب فکر سے درخواست ہے ایسی شخصیات کو تفرقہ بازی سے پاک رکھیں
انہوں نے گزشتہ دو تین دہائیوں میں اسلام کی عالمی سطح پر بہت خدمت کی ہے –
اور ائندہ بھی ان شاءاللہ اسے جاری رکھیں گے
پاکستان میں ان کی تشریف اوری کا مقصد بھی یہی ہے
اگر انہیں تفرقوں میں بانٹا گیا تو اسلام کا یہ عظیم ہیرو متنازع ہو جائے گا
اپنی جماعتوں کو اگے بڑھانے اور اپنے مسالک کا نام اونچا کرنے کے لیے عظیم ہیرو کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے –
ڈاکٹر صاحب نے اج تک کسی مسلک کی چھاپ نہیں لگائی اور یہی ان کی ترقی کا ایک بہت بڑا راز بھی ہے
قران اور حدیث کے مطابق ان کے بیانات بغیر کسی تفرقہ بازی کے عالم اسلام کے لیے بہت بڑی مشعل راہ ہیں بجائے اس کے کہ خود بھی ان کے طریقہ کار کو اپنایا جائے ہم انہیں بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں –
جو کسی بھی طریقے سے نا ان کی پاکستان کی نہ ہی اسلام کی خدمت ہے
ان خیالات کا اظہار انعام القران ٹرسٹ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے یہ بھی کہا پاکستانیوں کے لیے یہ عظیم موقع ہے ایسے عظیم مذہبی سکالر کی غیرمتنازعہ گفتگو سے فائدہ اٹھایا جائے اور دین اسلام کو اگے بڑھایا جائے
خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے ان کی تشریف اوری بہت بڑا گولڈن چانس ہے –
جو دن بدن اسلام سے دور ہو رہے ہیں اور الحاد کا شکار ہو رہے ہیں
ڈاکٹر صاحب کی تعلیمات کو بڑے غور سے سننا چاہیے اور پھر اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کا عزم بھی کرنا چاہیے اللہ تعالی سے دعا بھی ہے کہ وہ ہر اعتبار سے ان کا آنا پاکستان پاکستانیوں دین اسلام کے لیے فائدہ بخش ثابت ہو-
پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +