پاکستان فلاح پارٹیPFP کے مرکزی وصوبائی انتخابات برائے سیشن 2024تا2028 9نومبرکولاہور میں منعقد ہونگے،10نومبرکولاہورکےمقامی ہوٹل میں نومنتخب مرکزی وصوبائی قیادت کی تقریب حلف برداری کے بعد فلسطینی مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کے لئے لبیک یا اقصی ریلی بھی نکالی جائےگی،
ملک بھر کے اراکین خفیہ حق رائے دہی کے ذریعے آئندہ سیشن 2024تا2028 کے لئے بالترتیب مرکزی وصوبائی قیادت کاچناو کریں گے، چاروں صوبوں سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خواہ،پنجاب کےاراکین لاہور پہنچناشروع ہوگئے ہیں، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان فلاح پارٹی سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنےبیان میں کہاہےکہ
پاکستان فلاح پارٹی اپنی جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پارٹی کے آئندہ چار سال کے چوتھے انٹرا پارٹی الیکشن 9 نومبر 2024 کو لاہور میں منعقد کررہی ہے
اس موقع پر منتخب ہونے والی قیادتِ کی
تقریب حلف برداری
برائے سیشن 2024/2028
میں تمام مخلصین ،ہم خیال دوستوں کے ساتھ مصطفائی برادری میں شامل تمام تنظیموں کے عہدیداران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،پارٹی الیکشنز کی انتظامی کمیٹیوں نےپارٹی الیکشنز، تقریب حلف برداری ولبیک یااقصی ریلی کےتمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں