روڈ حادثے میں ساتھی آفیسر سمیت جان بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر مجاہد ظفر میکن کو سپرد خاک کر دیا گیا

سرگودھا کا ایک ہونہار بیٹا روڈ ایکسیڈنٹ کی نظر ہو گیا
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔۔۔ 😥💔

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاؤں للیانی کے رہائشی اسسٹنٹ کمشنر مجاہد ظفر میکن کار حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ 😥

انکی نماز جنازہ آج للیانی اڈہ میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔🤲

گزشتہ رات مجاہد ظفر لاہور جا رہے تھے کہ رینالہ خورد بائی پاس لاہور سائیڈ کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی😥

ان کے ساتھ گاڑی میں موجود ان کا ایک ساتھی آفیسر یونس بھی وفات پا گیا، جبکہ عثمان نامی شخص زخمی ہو گیا۔🥺

مجاہد ظفر میکن کی عمر تقریبا 28 سال تھی جبکہ ان کے ساتھی آفیسر یونس کی عمر تقریبا 32 سال تھی 🥺

مجاہد ظفر میکن اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور، دیپالپور، دنیا پور رہ چکے ہیں جبکہ اب وہ لاہور میں تعینات تھے۔

اس اچانک پیش آنے والے حادثے میں نوجوان آفیسرز کی موت ایک بڑا سانحہ ہے، اور سرگودہا کیلئے بھی ایک صدمے سے کم نہیں۔اس اچانک ناگہانی اموات پر علاقہ بھر میں بھی سوگ کا سماں ہے

اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ مجاہد ظفر بھائی کی مغفرت فرمائے انکے والدین کو اتنا بڑا صدمہ سہنے کی توفیق نصیب فرمائے اور صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین

Leave a Comment