نامعلوم مسلح افراد نے صحافت کی آڑ میں عطائیت کو فروغ دینے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا، ناک کان بھی کاٹ لیا گیا ،جاتے ہوئے کان بھی ساتھ لے کر فرار، پولیس کا موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز، رپورٹ رانا محمد نعیم خان ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

کنڈسرگانہ کے رہائشی مقامی صحافی محمد رمضان میمن کو تین نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ساتھ ناک کان بھی کاٹ لیا کان کاٹ کر ساتھ لے گئے مضروب کو تشویشناک حالت میں نشتر ملتان ریفر کردیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کاروائی کا آغاز کر دیا
پاکستان پریس کلب کے تمام ممبران اس دالخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں

غیرت کے نام پر نامعلوم مسلح افراد نے آباٸی علاقے کنڈ سرگانہ سے بھاگے ہوٸے عطاٸی ڈاکٹر کی ٹانگوں میں فاٸر مار دیا،استرے سے ناک کان بھی کاٹ دیے،عطاٸی ڈاکٹر نے کنڈسرگانہ میں اپنے کلینک کے ساٸیڈ کمرے میں کیمرا لگایا ہوا تھا جہاں پر خواتین کی مبینہ نازیبا ویڈیو اور فوٹو بناتا رہا ہے،عوام نے جب گھیرا تنگ کیا-

تو فیملی سمیت اپنا علاقہ کنڈ سرگانہ سے فرار ہو کر بٹہ کوٹ چھپ کر زندگی گزارنے لگا،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر کبیروالا موقع پر پہنچ گٸی،حالت سیریس ہونے پر مضروب کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق کنڈ سرگانہ میں عطاٸی ڈاکٹر محمد رمضان قوم موچی نے اپنا کلینک بنا رکھا تھا –

ذراٸع کے مطابق عطاٸی ڈاکٹر نے اپنے کلینک کے ساٸیڈ کمرے میں کیمرا لگا ہوا تھا جہاں پر علاج معالجہ کے لیے آنے والی خواتین کی مبینہ طور پر خفیہ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا لیتا تھا اس بات کا جب مختلف لوگوں کو پتہ چلا تو انہوں نے عطاٸی ڈاکٹر کا گھیرا تنگ کیا-

جس پر عطاٸی ڈاکٹر محمد رمضان کنڈ سرگانہ سے فیملی سمیت فرار ہوگیا اور بٹہ کوٹ چھپ کر زندگی گزارنے لگا گذشتہ روز تھانہ صدر کبیروالا کی حدود بٹہ کوٹ محمد رمضان النواز پٹرولیم سروس کے پاس سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم مسلح موٹر ساٸیکل سواروں نے اسے روکا نہ رکنے پر ٹانگوں میں فاٸر مار دیا اور گھسیٹ کر قریبی گھر لے گٸے –

جہاں پر مسلح افراد نے استرے سے ناک اور کان کاٹ دیا ملزمان ہواٸی فاٸرنگ کرتے ہوٸے موقع سے فرار ہو گٸے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر کبیروالا موقع پر پہنچ گٸی تاہم مضروب کی سیریس حالت ہونے پر نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا،ذراٸع کے مطابق کچھ ویڈیو اور تصاویر کنڈسرگانہ کی موچی فیملی کی لیک آٶٹ ہوٸیں جس پر عطاٸی ڈاکٹر محمد رمضان کے کالے کرتوت بے نقاب ہو گٸے اور لوگوں نے گھیرا تنگ کرکے عطاٸی ڈاکٹر کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔

Leave a Comment