افسوسناک خبر… جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار سیاحوں کے قافلے کو حادثہ –
شاہ پور ضلع ساہیوال سے براستہ جھنگ شاہ پور کلر کہار جانے والے موٹرسائیکل سوار سیاح علی رضا ٹریکٹر کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گیا ، جبکہ اس کے ساتھی محفوظ رہے ، تفصیل کے مطابق خانیوال ، ساہیوال سے چار سیاح عمر اویس ، محمد اسامہ سکنہ خانیوال ، ضیاء الرحمٰن جلال پور پیر والہ ، علی رضا سکنہ ضلع ساہیوال اپنی اپنی ہیوی بائیکس پر براستہ جھنگ ، شاہ پور ، خوشاب کلر کہار کی جانب جا رہے تھے-
جب وہ شاہ پور کے قریب چک چوچریاں والہ کے قریب پہنچے تو ان کے آگے جانے والے ایک تیزرفتار ٹریکٹر ڈرائیور نے اچانک ہی موڑ کاٹ دیا جس سے علی رضا کا موٹرسائیکل ٹریکٹر سے جا ٹکرایا ، علی رضا کو سر پر شدید چوٹیں آئیں ، اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا –
اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال شاہ پور صدر پہنچا دیا جہاں علی رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ، اس کے ساتھی ضیاء الرحمٰن ،اُسامہ محسن نے بتایا کہ وہ بائیکرز کی ایک گیدرنگ میں شرکت کیلئے کلر کہار جا رہے تھے –
علی رضا ساہیوال کا رہائشی تھا جس نے انہیں جھنگ میں جوائن کیا تھا ، علی رضا کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے پہنچنے تک تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں رکھی گئی ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر پاکستان ان لائن نیوز نیٹ ورک