(فیصل آباد)پاکستان فلاح پارٹی PFP کا14واں یوم تاسیس آج 11دسمبرکو یوم تشکر کے طور پر بھرپور انداز میں منایاجائے گا
پارٹی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے
ملک بھرکے ڈویژنل دفاترمیں کیک کٹنگ تقریبات اورکارکنان نوافل شکرانہ کااہتمام کریں گے
یوم تاسیس کے موقع پر مملکت خداداد پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم بالجزم دہرائیں گے پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ،مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر سید راشد علی گردیزی،۔سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زبیر بیگ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ
پاکستان فلاح پارٹی اپنے قیام سے اب تک اپنی بساط کے مطابق پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔پارٹی نے قومی و صوبائی انتخابات،2013 ، 2018 اور 2024 میں حصہ لے کر  جمہوری شمع جلائی ہے۔ہم پاکستان اور عوام کے مسائل کا حل آئین وقانون پاکستان کی بالادستی کو سمجھتے ہیں۔ پاکستان فلاح پارٹی کے قیام کا مقصد اولین ہی یہی ہے کہ ملک وقوم کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ہرفرداپنےحصےکاکرداربھرپورطریقےسےاداکرےہمیں ذاتی وجماعتی مفادات سےنکل کرملک وقوم کی تعمیر وترقی خوشحالی واستحکام کے ایجنڈے کواپنی ترجیح بناناہوگااورپاکستان فلاح پارٹی اسی سوچ کےساتھ اپنی جدوجہد کوبتدریج آگےبڑھارہی ہے ۔ہماری ترجیح پارٹی مفادات سےپہلے پاکستان کااستحکام آئین وقانون کی بالادستی اورعوام کے حقوق کی بحالی ہےاوراسی عزم سےاپنی جدوجہد کوآگےبڑھائیں گے۔یوم تاسیس کے موقع پر قائدین نے دیگر سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پارٹیوں میں جمہوریت کے فروغ کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کروائیں۔ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر پارٹیوں نے باقاعدہ انٹرا پارٹی انتخابات ناکروانےکی جوروایت قائم کررکھی ہے اس سے جمہوری نظام کو نقصان ہورہاہے دیگر سیاسی جماعتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کو رائج نہ کیا گیا تو جمہوری نظام آپ اپنی موت مر جائے گا ۔
