پاکستان کوانتشاروافتراق سےنکالنےکےلئےحکمرانوں کو سنجیدگی کامظاہرہ کرناہوگاذاتی وجماعتی مفادات سےپہلے پاکستان کااستحکام آئین وقانون کی بالادستی اورعوام کوحاصل حقوق کی بحالی وبازیابی ضروری ہے
پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے پارٹی یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں جمہوریت چند شخصیات اور خاندانوں کےگرد گھوم رہی ہے۔ملکی سیاست میں زہر گھل گیاہے ۔عام آدمی ہی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ملکی حالات  دگر گوں ہیں۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر بٹھانا ضروری ہے۔تناؤ ختم کر کےقومی ڈائیلاگ ہی سیاسی ماحول میں بہتری لا سکے گا۔ اپنی ذات کے خول سے باہر نکل کر قومی سلامتی کو ترجیح دینی پڑے گی۔ آئین کو مقدم رکھنا پڑے گا۔عوامی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ترتیب دینی پڑے گی اپوزیشن مہذب جمہوری  معاشروں کی طرح شیڈو کابینہ تشکیل دے کر حکومت کو نہ صرف ٹف ٹائم دے بلکہ اس کو درست سمت رکھنے میں اپنا کردار کرے۔ پاکستان فلاح پارٹی جمہوریت کی مضبوطی کی خواہاں ہے۔سیاست میں بڑھتی نفرت ،تشدد اوراناپرستی کے خلاف ملگ گیر مہم چلائیں گے اس دوران عوامی اجتماعات سیاسی رہنماوں سے ملاقاتوں اور محب وطن عوام کے درمیان بڑھتی مایوسی کوختم کرنے کے لئے اپناکرداراپنافرض سمجھ کر نبھانےکوکوشش کریں گے اس موقع پر پارٹی کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز پاکستان کی تعمیر وترقی خوشحالی واستحکام کے لیے دعا کی گئی
