پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنےبیان میں کہاہےکہ 16دسمبرہماری قومی تاریخ کا وہ المناک دن ہےجس سےہمیں بحیثیت قوم سبق سیکھناہوگابصورت ایسےسانحات کارکنامحال ہے، سانحہ مشرقی پاکستان ہویاسانحہ اےپی ایس ہمیں اپنی غلطیوں کونظراانداز نہیں کرنابلکہ اس سےسبق سیکھ کرقومی یکجہتی ووحدت کا عملی کرداراپناناہوگا..

پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنےبیان میں کہاہےکہ 16دسمبرہماری قومی تاریخ کا وہ المناک دن ہےجس سےہمیں بحیثیت قوم سبق سیکھناہوگابصورت ایسےسانحات کارکنامحال ہے، سانحہ مشرقی پاکستان ہویاسانحہ اےپی ایس ہمیں اپنی غلطیوں کونظراانداز نہیں کرنابلکہ اس سےسبق سیکھ کرقومی یکجہتی ووحدت کا عملی کرداراپناناہوگا تاکہ آئندہ ملک وقوم کو خدانخواستہ ایسےخونی دلخراش دن دیکھنانصیب ناہوں، انہوں نےکہاکہ سقوط ڈھاکہ وسانحہ اےپی ایس بحیثیت قوم ہمارے لئے وہ نشان اوریادیں ہیں جوہمیں گہراگھاولگاگئی ہیں، جن کویادکرکےآج بھی ہماراکلیجہ منہ کوآتاہےآج بھی وطن عزیز کی داخلی خارجی معاشی صورتحال دگرگوں ہے،ان حالات میں ملک وقوم کے مفادمیں ہےکہ اختلافات کو دشمنی نابنائیں اوراس کوکم سےکم کیاجائے، قومی یکجہتی کوفروغ دیاجائے اورمل جل کر ملک وقوم کوگرداب سےنکالنےکی کوشش کیجائے، نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کیاجائے، ہوس اقتدار کی بجائے ملک وقوم کی بےلوث خدمت کوترجیح دی جائے، فضول بیان بازی کی بجائے ملکی وحدت کےلئے قومی یکجہتی کاعملی ثبوت دیاجائے، معاشی ترقی خوش حالی استحکام امن وامان کےقیام کےلئے ہرادارےوفردکوانفرادی واجتماعی کرداراداکرناہوگا

Leave a Comment