فیصل آباد کے علاقہ چک جھمرہ میں مریم نواز یوتھ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے چیف آرگنائزر رانا حسام ایڈووکیٹ کے ہمراہ شٹل کو ہٹ لگاکر سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا، فیسٹیول میں بیڈمنٹن،رسہ کشی،اتھلیٹکس اور کرکٹ کے مقابلے ہو رہے ہیں، رپورٹ منور خان

فیصل آباد کے علاقہ چک جھمرہ میں مریم نواز یوتھ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے چیف آرگنائزر رانا حسام ایڈووکیٹ کے ہمراہ شٹل کو ہٹ لگاکر سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا-

فیصل آباد کے علاقہ چک جھمرہ میں مریم نواز یوتھ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد۔سپورٹس کمپلیکس میں تین روزہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سپورٹس فیسٹول شروع ہوگیا۔فیسٹول 25 دسمبر تک جاری رہےگا۔

فیسٹیول میں بیڈمنٹن،رسہ کشی،اتھلیٹکس اور کرکٹ کے مقابلے ہونگے۔ سپورٹس فیسٹیول میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے چیف آرگنائزر رانا حسام ایڈووکیٹ کے ہمراہ شٹل کو ہٹ لگاکر سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد بشیر،چوہدری احسان اللہ وڑائچ اور بڑی تعداد میں یوتھ نے شرکت کی۔

تاریخ میں پہلی بار چک جھمرہ میں مریم نواز یوتھ سپورٹس فیسٹیول ہوا جس میں یوتھ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس فیسٹیول کی شاندار افتتاحی تقریب کے انعقاد پر چیف آرگنائزر رانا حسام ایڈووکیٹ اور احسان اللہ وڑائچ کی اکاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں میں شریک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کھیلیں انسان میں نظم وضبط،تحمل مزاجی اور برداشت جیسے اوصاف حمیدہ پیدا کرتی ہیں-

جن کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے اور تین روزہ مریم نواز سپورٹس فیسٹیول اسی سلسلے کی کڑی ہے۔مزید چیف آرگنائزر رانا حسام ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہیں۔سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے بڑا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment