سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے بچے کو بچاتے ہوئے باپ بھی بے رحم لہروں کے سپرد
مالٹا میں پاکستانی راجہ قدوس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھی، بیٹے کو بچانے کی کوشش کی، مگر تقدیر نے سب چھین لیا بیٹا فوت، باپ سمندر کی بے رحم موجوں میں لاپتہ، لاش تک نہ ملی۔ راملا بے مالٹا میں چھٹیاں منانے آئے پاکستانی خاندان کے لیے خوشیوں بھرا دن ایک دل دہلا دینے والے سانحے میں بدل گیا۔
راجہ قدوس بنارس اپنے بیٹے راجہ ایان قدوس کے ساتھ سمندر میں نہا رہے تھے اچانک سمندر کی تیز لہروں میں 11 سالہ ایان سمندر میں ڈوبنے لگا جسے دیکھ کر بچے کے باپ نے اس کو بچانے کی پوری کوشش کی، مگر بیٹے نے جان ہار دی بیٹے کی لاش ہسپتال میں ہے اور والد کی لاش سمندر میں تاحال لاپتہ ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ