انسانیت کی خوشبو 41 جوڑوں کی اجتماعی شادی ،لللہ فاؤنڈیشن کا عظیم کارنامہ تحریر: ضیغم عباس عاجز

انسانیت کی خوشبو 41 جوڑوں کی اجتماعی شادی لللہ فاؤنڈیشن کا عظیم کارنامہ

تحریر: ضیغم عباس عاجز

دنیا میں خوشیاں بانٹنے والے لوگ دراصل وہی ہیں جو انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں احمد پور سیال میں ایسا ہی ایک روشن دن دیکھا گیا جب للّٰہ فاؤنڈیشن نے محبت خلوص اور امید سے بھرپور ایک تاریخی لمحہ رقم کیا ایک ایسی اجتماعی شادی کی تقریب جو مدتوں یاد رکھی جائے گی-

اس عظیم الشان تقریب میں 41 مستحق اور نادار جوڑوں کو نکاح کے مقدس رشتے میں باندھا گیا یہ صرف شادی نہیں تھی بلکہ عزت خوشی اور نئی زندگی کی نوید تھی ہر جوڑے کے لیے مکمل شادی کے انتظامات جہیز خوبصورت تحائف اور پرتکلف کھانے کا بندوبست لللہ فاؤنڈیشن کیجانب سےکیا گیا –

تقریب میں ڈیڑھ ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی انتظامات مثالی رہے جبکہ مقامی پولیس نے سیکورٹی کے سلسلے میں بھرپور تعاون کیا
اس بابرکت موقع پر چوہدری ظفر اقبال باجوہ کی مدبرانہ قیادت اور فاؤنڈیشن کی مخلص ٹیم کی دن رات محنت نمایاں طور پر دیکھی گئی یہی وہ جذبہ ہے جو معاشرے کو امید اتحاد اور خیر خواہی کے راستے پر گامزن رکھتا ہے-

احمد پور سیال میں یہ اجتماع صرف شادیوں کا پروگرام نہیں تھا بلکہ انسانیت بھائی چارے اور رحمتوں کا ایک حسین منظر تھا وہاں ہر دل دعاگو تھا ہر آنکھ میں تشکر کے آنسو تھے اور ہر لب پر یہی صدا تھی
اللّٰہ تعالیٰ اس نیکی کے سفر کو قبول فرمائے اور مزید برکت عطا کرے-

آخر میں دعا ہے کہ اللہ پاک تمام نئے جوڑوں کے لیے ان کی نئی زندگیوں میں خوشیوں، محبتوں اور برکتوں کے دروازے کھول دے اور اس نیکی میں حصہ لینے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے
آمین ثم آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ