جعلی باراتیوں کی نوسر بازی ،شہری لاکھوں روپے سے محروم، شادیوں پر ایس ابھی ہونے لگا، توبہ استغفار

جعلی باراتیوں کی نوسر بازی ،شہری لاکھوں سے محروم

*سرگودھا میں شادی کی تقریب میں جعلی مہمانوں نے نوسربازی کی مثال قائم کردی-*

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن نے جعلی باراتیوں نے دلہا پر جعلی نوٹ نچھاور کیے، بھنگڑے ڈالے اور موقع سے باراتیوں کی جیبوں سے لاکھوں روپے اڑا کر رفوچکر ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ایک مقامی ہوٹل میں پیش آیا جہاں زمیندار غلام رسول کے بیٹے کی بارات کے دوران چند نامعلوم افراد تقریب میں داخل ہوئے۔

انہوں نے خوب ہلہ گلہ کیا، دلہا پر نوٹ برسائے، لیکن اسی دوران ایک باراتی کی جیب سے 1 لاکھ 50 ہزار، دوسرے سے 70 ہزار اور تیسرے سے 30 ہزار روپے نکال لیے۔

تقریب کے اختتام پر جب باراتیوں نے اپنی جیبیں چیک کیں تو فراڈ کا انکشاف ہوا۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ نچھاور کیے گئے نوٹ بھی جعلی تھے۔

پولیس نے دلہا کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔