سوشل میڈیا پر ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والی جنوبی پنجاب کی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے سوشل میڈیا پر چرچے –
ماشاءاللہ! جھنگ کی بیٹی سعدیہ ظہور نے جنوبی پنجاب کی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر بن کر نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا۔
ایک مڈل کلاس طبقہ سے اور گاؤں جلالپور کملانہ تحصیل شورکوٹ سے تعلق رکھنے والی سعدیہ نے یہ ثابت کر دیا کہ محنت، حوصلہ اور لگن سے سب کچھ ممکن ہے۔ سعدیہ ظہور صاحبہ نے پورے پاکستان میں پانچویں جبکہ جنوبی پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی، ماہنی سیال خاندان سے تعلق رکھتی ہیں،
موصوفہ جب اپنے آبائی گاؤں تشریف لائیں تو پرتپاک استقبال کیا گیا، اہالیان علاقہ ،برادری اور سینئر صحافیوں سمیت وکلاء بھی شامل تھے –
اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد کو قرار دیا ہے، جنہوں نے اس مقام تک لانے میں ہر قسم کی مدد کی ، انہیں پسماندہ علاقے سے نکال کر شہر میں شفٹ کیا، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے علاقے سے حاصل کی اور چناب کالج شورکوٹ سے اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے تعلیمی سفر شروع کیا –
انہیں پاکستان ایڈمنسٹریٹرز گروپ میں تعینات کیا گیا، جنہیں قبل ڈی ایم گروپ بھی کہتے تھے، بطور اسسٹنٹ کمشنر اپنی خفتہ صلاحیتوں کو اجاگر نے کا اعادہ رکھتی ہیں اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے کا مشن ہے،
یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ ضلع جھنگ کی زمین علم و ادب سے زرخیز زمین ہے، اس دھرتی کا خاصہ ہے کہ جو بھی فرد کسی بھی سطح پر پہنچا ہے، اپنے شعبے میں کامیاب ہوا ہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک www.jhangonlinenews.com
چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +