*خوشاب*
*ننھے پھول کو اغوا کر کے مارنے والا ظالم اپنے انجام کو پہنچ گیا۔۔۔!*
خوشاب کے علاقے قائد آباد میں ایک کروڑ تاوان کے عوض معصوم طالب علم عدن وسیم کو اغواء کرکے مار کر نہر میں پھینکنے والا ملزم ساجد پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔۔۔

معصوم طالب علم عدن کو تقریبا ایک ہفتہ قبل اغوا کرکے والدین سے واٹس ایپ پر تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔۔۔
تاوان نہ ملنے پر ظالم نے عدن وسیم کو مار ڈالا۔۔۔
پولیس، ریسکیو اور غوطہ خوروں نے سات روزہ تلاش کے بعد گنجیال ہیڈ کے قریب سے عدن وسیم کی لاش برآمد کی، جس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔۔۔
پولیس تفتیش میں اغواء کار کی شناخت محمد ساجد ولد شاہ جہاں کے نام سے ہوئی۔۔۔
جو مقتول طالب علم کا قریبی رشتہ دار نکلا۔۔۔
ملزم نے گھریلو دشمنی پر یہ ظلم کیا مگر اب یہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔۔۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +