گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)المعصوم ویلفیئر سوسائٹی سیوا سادات۔دعاء فاطمہ کلینک گڑھ موڑ کے زیر اہتمام زیر نگرانی الحاج سید جوہر علی شاہ ڈاکٹر سید محمد عدنان مہدی.سید قمر علی شاہ۔سید توقیر افضل نقوی۔ دی سوسائٹی فور دی پریوینشن اینڈ کیورآف بلائنڈنس کراچی۔کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ فری آئی کیمپ ڈیرہ سید معصوم علی شاہ سیوا سادات نزد دربار حضرت سلطان باہو پر اختتام پذیر ہوگیا ۔جسمیں تین روز میں 1250مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔ہیپاٹائیٹس شوگر کے ٹیسٹ مفت کیے گئے اور فری ادویات مہیا کی گئیں۔سفید موتیا کے 400 سے زائد آپریشن کیےگئے۔

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)المعصوم ویلفیئر سوسائٹی سیوا سادات۔دعاء فاطمہ کلینک گڑھ موڑ کے زیر اہتمام زیر نگرانی الحاج سید جوہر علی شاہ ڈاکٹر سید محمد عدنان مہدی.سید قمر علی شاہ۔سید توقیر افضل نقوی۔ دی سوسائٹی فور دی پریوینشن اینڈ کیورآف بلائنڈنس کراچی۔کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ فری آئی کیمپ ڈیرہ سید معصوم علی شاہ سیوا سادات نزد دربار حضرت سلطان باہو پر اختتام پذیر ہوگیا ۔جسمیں تین روز میں 1250مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔ہیپاٹائیٹس شوگر کے ٹیسٹ مفت کیے گئے اور فری ادویات مہیا کی گئیں۔سفید موتیا کے 400 سے زائد آپریشن کیےگئے۔جبکہ سوسائٹی کی جانب سے مفت لینز ڈالے گۓ۔مریضوں کو تینوں روز کھانا بھی فراہم کیا گیا۔ڈاکٹر سید عدنان مہدی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سالانہ فری آئی کیمپ اس بار سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں بینائ سے محروم افراداس سے مستفید ہو کر نئ زندگی بسر کرینگے۔کیمپ میں سیکرٹری جنرل سوشل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ گڑھ مہاراجہ رانا محمد نعیم خان۔سید علی رضا شاہ۔ملک عمار یاسر۔سید قمر زمان نقوی.ملک جعفر۔سید لیاقت شاہ محمد فیصل رضا روہڑ بھی موجود تھے۔جنہوں نے دی سوسائٹی فوردی پریوینشن اینڈ کیورآف بلائنڈنس کراچی اور المعصوم ویلفیئر سوسائٹی کی اس کاوش کو خوب سراہا۔کیمپ میں سرجن ڈاکٹر رئیس احمد۔ڈاکٹر ایوب میمن۔ڈاکٹر محمد رفیق۔ڈاکٹر رشید احمد۔سید عطاء عباس نقوی۔سید مہدی رضا عابدی۔احسان علی کھوسہ۔سید علمدار حسین شاہ نے خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا دی سوسائٹی فوردی پریوینشن اینڈ کیورآف بلائنڈنس کراچی کے زیر اہتمام پورا سال ملک کے مختلف علاقوں میں کیمپ لگا کر ایک لاکھ سفید موتیے کے آپریشن کیۓ جاتے ہیں۔مخیر حضرات کے تعاون سے ہم اللہ کی رضا کے لیے یہ کام کرتے ہیں لوگوں کو بینائ جیسی نعمت جب دوبارہ ملتی ہے تو انکی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔مولانا حاجی انور علی۔مولانا غلام عباس مقدسی۔سمیت سیاسی سماجی شخصیات اور رضاکاروں نے اس فری آئی کیمپ کے انعقاد کو علاقہ کی دکھی انسانیت کے لیے المعصوم ویلفیئر سوسائٹی کی کاوش کو خوب سراہا۔