شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ ) پاکستان ایکسپریس شورکوٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن پر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، رپورٹ رانا فیصل اقبال

پاکستان ایکسپریس ریلوے اسٹیشن شورکوٹ کینٹ میں بڑے حادثے سے بچ گئی، فنی خرابی بروقت سامنے آ گئی
شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ )راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس شورکوٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن پر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، جہاں ٹرین میں فنی خرابی کے باعث اسے فوری طور پر روک لیا گیا –

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کے پاور پلانٹ کی نوڈ پن ٹوٹنے کے باعث خرابی پیدا ہوئی، جو شورکوٹ کینٹ اسٹیشن پہنچنے پر سامنے آئی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کر دیا ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی میں سوار مسافروں کو بحفاظت دوسری بوگیوں میں منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا –

ذرائع کے مطابق متاثرہ پاور پلانٹ کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ خرابی بروقت سامنے نہ آتی تو ٹرین کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتی تھی واقعے کے بعد مسافروں نے ریلوے حکام کی بروقت کارروائی کو سراہا، جس کے باعث ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک