کرکٹ میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے معروف نوجوان کھلاڑی حرکت قلب بند ہونے سے جان بحق

دوران میچ بیٹنگ کرتے ہوئے نوجوان جوان بلے باز حرکت قلب بند ہونے سے جان بحق

*🚨‏اٹک میں دورانِ میچ امان اللہ کسراں نامی کھلاڑی بیٹنگ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وفات پا گئے۔*

ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں کا نوجوان کرکٹر امان اللہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان کرکٹر ریلوے گراؤنڈ بسال میں کرکٹ میچ کھیل رہا تھا کہ دوران بیٹنگ اس کو دل کا دورہ پڑا اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +