*تحصیل شورکوٹ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث مزدا ٹرک الٹ گیا، 13 افراد زخمی*
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کال کے مطابق عبداللہ رفیق پمپ کے قریب، کوٹ مپال جھنگ روڈ پر ایک مزدا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اتر گئی اور الٹ گئی۔
ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی قریبی ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکاروں کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں تحصیل ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔
حادثے کے وقت ٹرک میں خانہ بدوش خاندان سوار تھے۔ اور یہ لوگ ملتان سے سیالکوٹ جا رہے تھے حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 13 افراد زخمی ہوئے جن میں 7 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی جانب سے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں کی تفصیلات
1۔ محمد ندیم ولد محمد نواز، عمر 25 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔
2۔ حاجرہ زوجہ شہباز، عمر 35 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔
3۔ شہباز ولد محمد نواز، عمر 40 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔
4۔ جنت مائی زوجہ شافی، عمر 50 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔
5۔ شفیق ولد شہباز، عمر 8 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔
6۔ سکینہ زوجہ سعید احمد، عمر 60 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔
7۔ سمینہ بی بی دختر محمد نواز، عمر 22 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔
8۔ ابراہیم ولد نور محمد، عمر 39 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔
9۔ فرزانہ زوجہ منیر حسین، عمر 24 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔
10۔ محمد خلیل ولد محمد شفیع، عمر 32 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔
11۔ رحیمہ بی بی زوجہ باغ علی، عمر 50 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔
12۔ مختیار ولد نظیر احمد، عمر 50 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔
13۔ حبیب ولد الٰہی بخش، عمر 55 سال، رہائشی جلال پور پیر والا، ملتان۔رپورٹ غلام اللہ فاروقی پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +