انتہائی افسوسناک خبر
چھانگا مانگا کے علاقے ویر سنگھ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا، جہاں پانی کے تالاب میں ڈوب کر چار معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 11 سالہ ہادیہ، 12 سالہ عمران، 12 سالہ مراد اور 9 سالہ فیضان شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ بچے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے رشتہ داروں کے ہاں آئے ہوئے تھے کہ اچانک یہ المناک سانحہ پیش آ گیا۔یہ واقعہ ہم سب کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ خدارا اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اکیلا نہ چھوڑیں، خاص طور پر پانی کے قریب۔اللہ تعالیٰ مرحوم بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین 🤲
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک 149 گ ب گھواٹکے سے چھٹیاں گزارنے اپنے ماموں کے گھر چونیاں میں مہمان گئے ہوئے تین بہن بھائیوں سمیت چار بچے ویر سنگھ والا گاؤں کے قریب چھانگا مانگا جنگل میں واقع کھلے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
رپورٹ کے مطابق جاں بحق بچوں میں 11 سال کا فیضان، 9 سال کا مراد، 10 سال کی ہادیہ اور 13 سال کا عمران شامل ہیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +