پل دریائے چناب پر 22 سالہ نوجوان لڑکی کی چھلانگ، سرچ آپریشن جاری
چنیوٹ کے قریب پل دریائے چناب پر 22 سالہ ارم بی بی دختر مرزا، سکنہ چک نمبر 44 لالیاں نے مبینہ طور پر دریا میں چھلانگ لگا دی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاپتہ خاتون کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق لائن سرچ اور بوٹ سرچ جاری ہے، جبکہ خصوصی واٹر ریسکیو اہلکار دریا کے مختلف مقامات پر نگرانی اور تلاش میں مصروف ہیں۔