*ائیرفورس کے بہادر گروپ کیپٹن عاصم خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئے ، واقعہ اسلام آباد کے نائنتھ ایوینیو پر پیش آیا۔*
تفصیلات کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم نےموٹرسائیکل پرسوار شخص کو ایک خاتون کا ہاتھ کھینچتے دیکھا،گروپ کیپٹن عاصم موٹرسائیکل کے قریب رکے تو خاتون گاڑی کی دوسری طرف بھاگ گئی۔
اسی دوران مبینہ ملزم نے گروپ کیپٹن عاصم سے بدکلامی کی اور ان پر فائرنگ کر دی،گروپ کیپٹن عاصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
خاتون کےمطابق ملزم ان کادفتری ساتھی ہےجس نےساتھ کام پرجانےکی پیشکش کی تھی،ملزم راستہ بدل کراسےکہیں اورلےجانا چاہتا تھا۔
گروپ کیپٹن عاصم نے بروقت مداخلت کر کے مجھے بچایا،قانون نافذکرنےوالےادارے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں کر رہے ہیں،گروپ کیپٹن عاصم شہید نے سوگواران میں بیوہ، بیٹی اور بیٹا چھوڑے۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +