کینوں کے کاشتکاروں کی ٹرینگ کے سلسلہ میں میاں ارشد جمیل کے ڈیرہ چک نمبر 405 ج مقیم پور میں گزشتہ روز کنوں سٹرس کے باغات کی بحالی اور بیماریوں کے سلسلہ میں کسانوں کو اہم معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے
پروگرام ترتیب دیا گیا.
جس میں ٹرینر شیخ محمد سعد نے سٹرس کے باغات کی بحالی اور بیماریوں کے سلسلہ میں کسانوں کو اہم معلومات فراہم کی –
اس موقع پر چوہدری محمد سعید نمبر دار چوہدری نثار احمد چوہدری آصف منیر ماسٹر خالد الرحمن چوہدری عظیم صاحب چوہدری شہباز احق چوہدری عدنان ریاض چوہدری محمد رفیق شاہد اور بہت سے باغبانوں نے شرکت کی یاد رھے پنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ زراعت کی نگرانی میں سٹریس ریسرچ سنٹر چک نمبر 405 ج ب مقیم پور زیر تعمیر ھے-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +