زہریلی شراب پینے کا افسوسناک واقعہ، مبینہ طور پر چار افراد جان بحق

🚨 کمالیہ میں مبینہ زہریلی شراب پینے کا افسوسناک واقعہ، 4 افراد جاں بحق، ڈی پی او کا نوٹس

کمالیہ / ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ: تھانہ بھسی کے علاقے موضع بھسی کاٹھیاں میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں:
🔹 بابر ولد فاضل (45 سال) سکنہ بھسی کاٹھیاں
🔹 شکیل شاہ عرف شیلے شاہ ولد سید، (55 سال) سکنہ بستی بیر والا 741 گ ب
🔹 مظہر ولد غلام حسین (50 سال) سکنہ بھسی کاٹھیاں
🔹 سلیمان عرف سلہی ولد لیاقت، (35 سال) قوم مسلم شیخ

ذرائع کے مطابق بابر اور شکیل شاہ مبینہ طور پر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ مظہر اور سلیمان کو تشویشناک حالت میں THQ پیر محل منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کمالیہ، ایس ایچ او تھانہ بھسی اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حتمی حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

#کمالیہ #بھسی #ٹوبہ_ٹیک_سنگھ #بریکنگ_نیوز #زہریلی_شراب #Punjab #Pakistan #CrimeNews