نامعلوم افراد کی جانب سے ملت ایکسپریس کے انجن پر پتھراؤ

سرگودھا میں ملت ایکسپریس پر پتھراؤ، ریلوے انجن کی فرنٹ سکرین ٹوٹ گئی

سرگودھا سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس پر سرگودھا کے قریب نامعلوم لڑکوں نے پتھراؤ کر دیا

پتھر لگنے سے ریلوے انجن کی فرنٹ سکرین ٹوٹ گئی۔ خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہا۔

پتھراؤ کے باعث ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی، مگر پتھراؤ کرنے والے فرار ہو چکے تھے

خدانخواستہ اگر پتھر ڈرائیور کو لگ جاتا تو کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔

گاڑی کا جائزہ لینے کے بعد ملت ایکسپریس کو دوبارہ اپنی منزل کراچی کی جانب روانہ کر دیا گیا۔