پیسے ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر دو جعلی پیرلاکھوں روپے لیکر رفو چکر ہو گئے، وڈیو میں پہچان کرکے متاثرہ فیملی کو مطلع کرنے کی استدعا

لیہ :فتح پور چک نمبر 204 ٹی ڈی اے میں دو نامعلوم افراد محمد اشرف ولد محمد علی کے گھر آئے اور کہا کہ ہم دربار پیر بارو شریف سے آئے ہیں انہیں پانی پلائیں

محمد اشرف نے انہیں چارپائی پر بٹھایا اور پانی پلایا گفتگو کے دوران ایک شخص نے خود کو پیر بارو شریف سے آیا ہوا بتایا جبکہ اس کے ساتھ موجود دوسرے شخص نے کہا کہ یہ بہت پہنچے ہوئے بزرگ ہیں اور پیسے ڈبل کر دیتے ہیں

محمد اشرف ان کی باتوں میں آ گئے جعلی پیر نے پیسے ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر محمد اشرف سے 2 لاکھ 75ہزار روپے لے لئے محمد اشرف پیر پرست شخص تھا اور جس طرح کہتے رہے وہ کرتا رہا اخر میں پیر صاحب نے کہا ہم نے اپ کے کمرے کے کونے میں پیسے دبا دیے ہیں وہ ڈبل ہو جائیں گے کچھ دیر بعد نکال لینا اور دونوں افراد موقع سے فرار ہو گئے اگر کوئی شخص ان افراد کو پہچانتا ہو یا ان کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم اس نمبر پر رابطہ کرے 0348-
1394750

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک