*سرگودھا پولیس کا کامیاب آپریشن مغوی پولیس اہلکار بازیاب* پولیس ذرائع انعام سالم والا نامی ملزم نے گزشتہ روز سرکاری اسلحہ سمیت پولیس اہلکار کو اغواء کرنے اور آئی کی پنجاب سمیت تمام پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں

سرگودھا: اویس حوالدار کے اغواء میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، سرکاری مؤقف کا انتظار
سرگودھا (کرائم رپورٹر) سی سی ڈی پولیس کی مبینہ کارروائی میں پولیس کانسٹیبل اویس حوالدار کے اغواء میں ملوث مرکزی ملزم انعام وینس پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم اویس حوالدار کے اغواء میں ملوث تھا، جسے ٹریس کر کے کارروائی کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔
یاد رہے کہ اویس حوالدار کو سرگودھا کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن شروع کیا۔
دوسری جانب تاحال ڈی پی او سرگودھا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی، جس کے باعث واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض غیر مصدقہ اطلاعات میں دیگر اداروں کی شمولیت کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے کسی سرکاری ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +