*سرگودھا میں 4 ہزار سے زائد ماحول دوست چڑیاں بازیاب*
سرگودھا میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد ماحول دوست چڑیاں بازیاب کر لیں۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں جال لگا کر چڑیوں کو پکڑتے اور انہیں مختلف شہروں میں فروخت کرتے تھے۔
وائلڈ لائف رینجرز نے کارروائی کے دوران 4 ہزار سے زائد چڑیاں قبضے میں لے لیں۔