مولانا طارق جمیل کا ایک اور بڑا اقدام، اپنے علاقے کی بے سہارا، بیواؤں اور مطلقہ خواتین کے لئے مفت رہائشی منصوبے کا آغاز، مزکورہ خواتین کو روزگار بھی فراہم کیا جائے گا

مولانا طارق جمیل نے اپنے علاقے کی ان بے سہارا بیواؤں اور مطلقہ خواتین کے لیے ایک عظیم الشان اور مکمل طور پر مفت رہائشی منصوبہ شروع کیا ہے جن کا کوئی پرسانِ حال نہیں تھا۔

اس منصوبے کے تحت ہر خاتون کو دو کمروں، کچن اور واش روم پر مشتمل مکمل گھر بنا کر دیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر 30 گھر تیار بھی ہو چکے ہیں جبکہ یہ تعداد 200 گھروں تک بڑھائی جائے گی۔ صرف سر چھپانے کے لیے چھت ہی نہیں، بلکہ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ایک بڑی گارمنٹس فیکٹری بھی قائم کی جا رہی ہے، جہاں صرف خواتین کام کر کے عزت و احترام کے ساتھ ماہانہ روزگار کما سکیں گی۔

اس شاندار قدم کا مقصد یہی ہے کہ کوئی بھی مجبور عورت کسی پر بوجھ نہ بنے اور نہ ہی کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہو۔ خبروں کے مطابق اس بابرکت مشن کو آنے والے وقت میں پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔ سچی قیادت اور ہمدردی وہی ہے جو مشکل وقت میں بے سہاروں کے لیے مضبوط سایا بن کر کھڑی ہو۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +