گندم والی گولیاں شرط میں نگلنے سے دو نوجوان جان بحق

چنیوٹ: تھانہ لالیاں کے علاقے میں دو دوستوں کی مبینہ انوکھی شرط، گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں، دونوں نوجوان جاں بحق*

چنیوٹ میں دوستوں نے مبینہ طور پر شرط لگا کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں پولیس ذرائع کے مطابق زہریلی گولیاں نگلنے سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا تشویشناک حالت میں زیرِ علاج الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ذیشان نامی نوجوان دم توڑ گیا۔

افسوسناک واقعہ محلہ طارق آباد، تھانہ لالیاں کی حدود میں پیش آیا، واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔