پسند کی شادی، چھ سال بعد میاں بیوی اپنے دو بچوں سمیت قتل

*اسکردو میں دو بچوں سمیت چار افراد کا لرزہ خیز قتل، پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ملزمان پر شبہ*

اسکردو کی مدینہ کالونی میں گزشتہ شب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں موجود دو بچوں سمیت چار افراد کو مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کا تعلق پاراچنار جبکہ اس کے شوہر کا تعلق اسکردو سے تھا۔ دونوں کی تقریباً چھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بچے تھے۔

ذرائع کے مطابق خاتون نے چھ سال قبل گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔ مبینہ طور پر ملزمان نے واقعے سے قبل خاندان کی مکمل ریکی کی اور پاراچنار میں ہی قتل کی منصوبہ بندی کی۔ بعدازاں گزشتہ رات مبینہ طور پر پاراچنار سے اسکردو پہنچ کر مدینہ کالونی میں واقع گھر میں داخل ہوئے اور دو بچوں سمیت چار افراد کو قتل کر دیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +