تھانہ سرائے سدھو تحصیل کبیروالا ضلع خانیوال کی حدود میں گزشتہ رات یہ واقعہ پیش آیا ہے مسلح افراد گھر میں گھس گئے مبینہ طور پر معلوم ہوا ہے گھر میں موجود نوجوان بچوں کی عزت لوٹنا چاہتے تھے والد نے مزاحمت کی تو اس دوران والد کو فائر کر کے قتل کر دیا گیا اور گھر میں موجود خاتون والدہ کو بھی زخمی کر دیا جسے تشویش ناک حالت میں سول ہاسپٹل کبیروالا سے نشتر ریفر کر دیا گیا ڈیڈ باڈی سول ہاسپٹل کبیروالہ میں پوسٹ مارٹم کے لیے موجود ہے
*سرائے سدھو / قتال پور میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر نوجوان قتل، بیوی زخمی*
خانیوال (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ قتال پور میں ڈکیتی کی افسوسناک واردات۔ مسلح ڈاکو گھر میں گھس آئے، دوران واردات مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ناصر انصاری موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اہل علاقہ نے ڈی پی او خانیوال اور آر پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔