محبت ہو تو ایسی، جو سرحدوں کی محتاج نہ ہو! ❤️🇵🇰🇮🇳
محبت نہ مذہب دیکھتی ہے، نہ ملک، نہ سرحدوں کی لکیر… یہ تو دل کا وہ رشتہ ہے جو ہزاروں میل کے فاصلے بھی مٹا دیتا ہے۔ ❤️
ایک بھارتی لڑکی کا محبت کی خاطر لاہور پہنچنا اس بات کی یاد دہانی ہے کہ انسانوں کے دلوں میں محبت کی زبان ایک ہی ہوتی ہے۔ جہاں سچی چاہت ہو، وہاں فاصلے بھی چھوٹے پڑ جاتے ہیں اور سرحدیں بھی بے معنی محسوس ہونے لگتی ہیں۔
اللہ کرے محبت کے نام پر اٹھنے والا ہر قدم عزت، وفا، اعتماد اور خوشیوں کا سبب بنے۔ دونوں ملکوں کے درمیان نفرتوں کے بجائے محبت، امن اور انسانیت کے رشتے مضبوط ہوں۔
آخر محبت کا کوئی ویزا نہیں ہوتا، یہ تو سیدھا دل میں داخل ہوتی ہے! 🥰❤️
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +