مری میں برفباری کے سیزن کے دوران محفوظ سیاحت اور ٹریفک کی روانی کیلئے مشترکہ اقدامات۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان اور ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا کے مابین ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس۔
اجلاس میں برفباری اور سیاحوں کے متوقع رش کے پیش نظر بھارہ کہو، پھلگراں اور مری ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، موثر انتظامات اور باہمی رابطہ کاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی طے کی گئی۔
چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں اور سیاحوں سے محفوظ سفر کیلئے ٹریفک قوانین اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +