ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر 43 سالہ شخص جان بحق جبکہ اراضی تنازعہ سے دو افراد قتل

*ملتان: شیر شاہ روڈ پر ٹرین کی زد میں آ کر 43 سالہ شخص جاں بحق*

ملتان: مل پھاٹک، شیر شاہ روڈ پر افسوسناک واقعے میں ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آ کر 43 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کے سامنے آنے والا شخص واقعے کے وقت ریلوے ٹریک پر بیٹھا ہوا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں راشد علی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی اور میت لواحقین کے حوالے کر دی۔

*کوٹ ادو: تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود چھپری والا اڈہ پر اراضی تنازع پر کلہاڑی کے وار سے 2 افراد جاں بحق*

آئی جی پنجاب عبدالکریم کا دہرے قتل کی واردات کا نوٹس، آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب

آئی جی پنجاب کا ڈی پی او کوٹ ادو کو ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم