*لودھراں: ستھرا پنجاب سے متعلق خبر پر صحافی کو ڈپٹی کمشنر آفس طلبی کا نوٹس*
لودھراں: ستھرا پنجاب سے متعلق مبینہ بے بنیاد خبر کی اشاعت پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے روزنامہ سلطان کے نمائندے سید اعجاز شاہ کو طلب کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری نوٹس میں صحافی کو آج 18 نومبر بروز بدھ صبح 11 بجے پیش ہونے اور خبر کے حوالے سے شواہد، دستاویزات، ویڈیوز، آڈیوز اور کال ریکارڈز ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں عدم تعمیل پر قانون کے مطابق کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔