209

حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فارطب نے اراکین حکیم حافظ فرید یونس اور حکیم ذوالفقارعلی ملک کے ہمراہ وائس چانسلر قرشی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور سے فاضل طب وجراحت کے تیسرے اور چوتھے سال کو ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے مساوی قرار دینے اور کوالیفائیڈ اطباءکیلیئے 3سالہ بی ای ایم ایس (Condense) پروگرام کی شروعات کیلئے ابتدائی لائحہ عمل پر غوروخوض، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فارطب نے اراکین نیشنل کونسل فارطب جناب حکیم حافظ فرید یونس اور حکیم ذوالفقارعلی ملک کے ہمراہ وائس چانسلر قرشی یونیورسٹی محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور سےاہم ملاقات کی۔

ملاقات میں جناب ڈاکٹر خلیق احمد چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ایسٹرن میڈیسن قرشی یونیورسٹی،جناب ڈاکٹر رضوان آصف چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور جناب ڈاکٹر عبد الرحمٰن اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف ایسٹرن میڈیسن قرشی یونیورسٹی بھی موجود تھے۔ملاقات میں فاضل طب وجراحت کے تیسرے اور چوتھے سال کو ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے مساوی قرار دینے اور کوالیفائیڈ اطباءکیلیئے 3سالہ بی ای ایم ایس (Condense) پروگرام کی شروعات کیلیئے ابتدائی لائحہ عمل پر غوروخوض کیاگیا۔

اس سلسلہ میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اور بی ای ایم ایس (Condense) پروگرام کو جلدازجلدشروع کرنے کیلئے حائل روکاٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
حکیم ذوالفقار علی ملک ( ترجمان نیشنل کونسل فارطب)-

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

اپنا تبصرہ بھیجیں