بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد جان بحق
ٹوبہ ٹیک سنگھ: گنڈا سنگھ کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق
تفصیلات:
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے گنڈا سنگھ بائی پاس کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو افراد بجلی کے ہائی وولٹیج (11 کے وی) تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہد کے مطابق وقار مجید نامی شخص شادی کی تقریب کے دوران فون کال سنتے ہوئے چھت پر گیا اور اچانک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
بعد ازاں اسے تلاش کرتے ہوئے محمد رضوان بھی چھت پر گیا اور وہ بھی انہی تاروں کی زد میں آ کر نیچے گر گیا، جسے ریسکیو ٹیم نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو گوجرہ منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
جاں بحق افراد:
1. محمد رضوان ولد محمد سرور (عمر 45 سال)
2. وقار مجید ولد عبدالمجید (عمر 35 سال)